کشمیر موسم میں بہتری کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، زوجیلا پر درجہ حرارت منفی23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 20 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سری نگر: وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے جس نے لوگوں کا جینا از بس محال کر دیا ہے۔
وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقامات سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی23.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالتریب منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 20 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 13 اور 14 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 15 دسمبر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ 16 اور 17 دسمبر کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 18 سے 2 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے انی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں اگلے انچ دنوں کے دوران سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔