حیدرآباد

امیرجامعہ، جامعہ نظامیہ کی تہنیتی تقریب

علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے نو منتخب امیر مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ و رکن تاسیسی کل ہند مسلم پرسنل لابورڈ کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

حیدرآباد: علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے نو منتخب امیر مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ و رکن تاسیسی کل ہند مسلم پرسنل لابورڈ کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

کل ہند انجمن طلبأ قدیم جامعہ نظامیہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں سرکردہ علماء، مشائخ کے ساتھ ساتھ طلباء جامعہ نظامیہ،سابق طلباء جامعہ نظامیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب میں نئے عہدہ پر منتخب ہونے پر مفتی خلیل احمد کو مبارکباد پیش کی گئی۔علماء جامعہ نظامیہ،سابق طلباء اورموجودہ طلباء نے مفتی خلیل احمد کی شخصیت کو نابغہ روزگارقراردیتے ہوئے اشاعت اسلام کیلئے ان کی خدمات کوقابل تحسین اور ناقابل فراموش قراردیا۔تمام نے ان کی شخصیت کو حیدرآباد دکن میں اسلامی تعلیمات کی اشاعت اوراس کی وسعت کیلئے مرکز،منبع اور محور قراردیتے ہوئے ان سے نیک تمنائیں وابستہ کیں۔

صدر دارالافتاء والقضاء الھندمولانا سید شاہ صادق محی الدین فہیم نے کہاکہ مفتی خلیل احمد علم کا میناہ نور ہیں۔مفتی سید شاہ رؤف علی قادری ملتانی صدر المدرسین دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ نے بھی خطاب کیا۔ نائب شیخ الجامعہ مولانا محمد سیف اللہ قادری نے کہاکہ مفتی خلیل احمد اپنے اکابرین کا عملی نمونہ ہیں، مفتی سیدشاہ صغیر احمدنقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نے کہاکہ مفتی خلیل احمد نہ صرف دکن بلکہ اقطاع عالم کی عبقری شخصیت ہیں۔

مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی شیخ العقائد نے کہاکہ موجودہ امیر جامعہ اس وقت اُس منصب پر فائز ومتمکن ہیں اب اس وقت انکا کوء ہمعصر شیخ نہیں ہے۔مولانا محمد عبدالمجید ملتانی قادری رکن مجلس انتظامی جامعہ نے کہا کہ عہدہ کی لالچ اور تمنا سے ہمیشہ اجتناب کرنا ہی اسلاف کا اولین شیوہ رہاہے۔

مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی وشیخ الفقہ جامعہ نظامیہ نے کہاکہ مفتی خلیل احمد ملت اسلامیہ کا حقیقی درد رکھنے والی شخصیت ہیں۔مفتی محمد لطیف احمد نقشبندی شیخ المعقولات جامعہ،مفتی محمد شبیر احمد یعقوبی شیخ التجوید، مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ،نائیبین شیخ مفتی سید واحد علی نقشبندی،مولانا سید احمد غوری نقشبندی،مولانا مفتی محمد امین الدین نقشبندی،مفتی محمد انوار احمد قادری، مولانا حافظ خالد علی قادری و دیگر نے بھی مفتی محمد خلیل احمد کی شخصیت و خدمات اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

مولاناسیدشاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ عربیہ انوار العلوم بھوانی نگر نے کہاکہ ہر استاذ و عہدیدار طلباء و ہر شعبہ ہائے حیات سے منسلک افراد اپنے دینی علمی، سماجی وسیاسی مسائل کے حل کے لئے مفتی خلیل احمد سے رجوع ہوتے ہیں۔جنرل سکریٹری کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ قاری محمد سلطان احمد نقشبندی بانی جامعہ حنفیہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

انہوں نے اراکین مجلس انتظامیہ سے خواہش کرتے ہوئے قراردادپیش کی کہ وہ شیخ الجامعہ و امیر جامعہ کے دونوں عہدوں پر مفتی خلیل احمد کو ہی تادم زیست مامور رکھیں تاکہ حضرت قبلہ کی خدمات سے نہ صرف جامعہ بلکہ انتظامیہ و اقطاع عالم کے مسلمان افادہ واستفادہ فرما سکیں جس پر مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے نعرہ تکبیر کی گونج میں قرار داد منظور کی۔ جلسہ کا آغاز قرائت کلام پاک و نعت شریف سے ہوا۔

مولانا محمد محی الدین قادری محمودی خازن کل ہند انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ نے خطبہ استقبالیہ دیا۔شہ نشین پر نبیرہ شیخ الاسلام حضرت حافظ امام محمدانواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادرؒبانی جامعہ نظامیہ قاضی شاہ محمد عبدالحق رفیع الدین فاروقی صدر قاضی قندھار شریف مہاراشٹرا،مولانا سید شاہ محمود رضوی ارشد قادری سجادہ نشین قادری باغ عنبر پیٹ،اراکین مجلس انتظامی مولانا عمر فاروق الہاشمی و مولانا حافظ اصغر شرفی قادری،قاضی محمد عابد حسین نقشبندی،مولانا میر لطافت علی قادری شیخ التفسیر،

شیخ العقائد کلیۃ البنات مولانا محمد عبدالقوی نقشبندی،مولانا محمد عبدالقادر سیفی عرفان اللہ شاہ نوری بانی مدرسہ انجمن سیف الاسلام،مولانا محمد امان اللہ چشتی قادری سجادہ نشین چٹگوپہ، قاضی سید لطیف علی قادری صدر قاضی حیدرآباد، مولانا ذوالفقار محی الدین صدیقی قادری،مولانا حافظ اسماعیل الہاشمی مہتمم کتب خانہ، قاضی ابراھیم علی شاکر نقشبندی، قاضی محمد امتیاز نقشبندی منتظم شعبہ معتمدی،مولانا حافظ ابراھیم خلیل اللہ نقشبندی، محمد عبدالقدوس جہانگیر نقشبندی میر مجلس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ،

مولانا حافظ احسن الحمومی امام وخطیب شاہی مسجد،مولانا شیخ محبوب نقشبندی، مولانا حافظ محمد ولی اللہ ادریس قادری ناظم اعلیٰ المعھد الدینی العربی،مفتی ابو عبداللہ اسلم نقشبندی، مولانا حافظ محمد مجاہد علی نقشبندی، قاضی محمد عبدالرزاق نقشبندی،مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی و دیگر سینکڑوں اساتذہ،طلباء،علماء،مشائخ ودیگر حضرات بھی موجود تھے۔

a3w
a3w