قومی
امیت شاہ راجیہ سبھا میں کل وندے ماترم بل پیش کریں گے
اگر یہ بل قانون بن گیا تو وندے ماترم کا احترام نہ کرنے پر ویسی ہی سزا ملے گی جیسی جناگنامنا کے معاملہ میں دی جاتی ہے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران پیر کے دن راجیہ سبھا میں ایک بل پیش کرنے والے ہیں، جس کی روسے قومی گیت وندے ماترم کو وہی قانونی تحفظ ہوجائے گا جو فی الحال قومی ترانہ ’جناگنامنا‘ کو حاصل ہے۔
اگر یہ بل قانون بن گیا تو وندے ماترم کا احترام نہ کرنے پر ویسی ہی سزا ملے گی جیسی جناگنامنا کے معاملہ میں دی جاتی ہے۔
دانستہ طور پر وندے ماترم کا احترام نہ کرنا یا اسے گانے نہ دینا، 3 سال کی جیل، جرمانہ یا دونوں کراسکتا ہے۔