حیدرآباد

امبیڈکر پر امیت شاہ کا تبصرہ شرمناک: کے ٹی آر

آئین کے 75 سال کی تکمیل پر راجیہ سبھا میں مباحث کے دوران امیت شاہ نے امبیڈکر پر نامناسب تبصرہ کیا جو انتہائی شرمناک ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ امبیڈکر بدستور عظیم قائدین میں سے ایک ہیں جنہوں نے مساوات، آزادی اور یکجہتی کا درس دیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تبصرہ کو شرمناک قرار دیا۔ راجیہ سبھا میں چہارشنبہ کے روز امبیڈکر پر دئیے گئے امیت شاہ کے بیان پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے جمعرات کے روز ایکس پر شاہ کے ریمارکس کو غیر حساس اور شرمناک قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام

 آئین کے 75 سال کی تکمیل پر راجیہ سبھا میں مباحث کے دوران امیت شاہ نے امبیڈکر پر نامناسب تبصرہ کیا جو انتہائی شرمناک ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ امبیڈکر بدستور عظیم قائدین میں سے ایک ہیں جنہوں نے مساوات، آزادی اور یکجہتی کا درس دیا۔

عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔ بی آر ایس کے ایک دوسرے قائد کرشنک مانے بھی مرکزی وزیر داخلہ کے تبصرہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ اور ان کے آباواجداد نے کبھی بھی اس حقیقت کو نہیں سمجھا کہ ملک میں امبیڈکر کو بھگوان کی طرح پوجا جاتا ہے۔