آندھراپردیش

اسمبلی کیلئے منتخب81 نئے چہروں میں پون کلیان اور لوکیش بھی شامل

پون کلیان آخر کار حلقہ پتھا پورم سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش بھی حلقہ منگل گیری سے منتخب ہوچکے ہیں۔ جبکہ5 سال قبل لوکیش کو منگل گیری حلقہ سے شکست ہوئی تھی۔

امراوتی:آندھرا پردیش اسمبلی میں 81نئے چہروں میں جنا سینا پارٹی کے سربراہ و اداکار پون کلیان اور تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش بھی شامل ہیں۔ تقریباً نصف سے زائد تعداد پہلی بار ایم ایل ایز منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

سابق مرکزی وزیر کوئلہ سوریا پرکاش ریڈی اور سجنا چودھری بھی پہلی بار175 رکن اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ نئے چہروں کی بڑی تعداد تلگودیشم پارٹی سے وابستگی ہے۔ ٹی ڈی پی نے 135 اسمبلی نشستیں جیتی ہیں۔ 21کے منجملہ15، ایم ایل ایز جن کا تعلق جنا سینا پارٹی سے ہے۔ نئے چہروں میں شامل ہیں۔

 پون کلیان آخر کار حلقہ پتھا پورم سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش بھی حلقہ منگل گیری سے منتخب ہوچکے ہیں۔ جبکہ5 سال قبل لوکیش کو منگل گیری حلقہ سے شکست ہوئی تھی۔

 بی جے پی کے8 میں سے4ارکان اسمبلی، نئے چہرے ہیں۔مجاہد آزادی گوتولچنا کی پوتری اور سابق وزیر گوتو شیواجی کی بیٹی گوتو سریشا بھی پہلی بار اسمبلی میں داخل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سابق مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو کی بیٹی ادیتی وجیہ لکشمی گجپتی راجو بھی پہلی بار اسمبلی میں داخل ہوئی ہیں۔

وہ وجیا نگرم حلقہ سے منتخب ہوئی ہیں۔ جبکہ انہیں سابق میں شکست ہوئی تھی۔ سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے بھائی این کشن کمار ریڈی بھی پہلی بار اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ، ٹی ڈی پی ٹکٹ پر پلیرو حلقہ سے کامیاب ہوئے ہیں۔