دہلی

پجاریوں اور گرنتھیوں کو 18 ہزار روپے کا الاؤنس، انتخابی وعدہ (ویڈیو)

عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے پیر کے دن کہا کہ دوبارہ برسراقتدار لایا گیا تو ان کی پارٹی پجاری گرنتھی سمان یوجنا شروع کرے گی جس کے تحت ہندو مندر پجاریوں اور گردوارہ کے گرنتھیوں کو ماہانہ 18 ہزار روپے الاؤنس ملے گا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے پیر کے دن کہا کہ دوبارہ برسراقتدار لایا گیا تو ان کی پارٹی پجاری گرنتھی سمان یوجنا شروع کرے گی جس کے تحت ہندو مندر پجاریوں اور گردوارہ کے گرنتھیوں کو ماہانہ 18 ہزار روپے الاؤنس ملے گا۔

متعلقہ خبریں
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

دہلی اسمبلی الیکشن سے قبل یہ اعلان کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی مسلسل چوتھی میعاد کے لئے اقتدار برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ کجریوال نے کہا کہ پجاری اور گرنتھی ہمارے سماج کا اہم حصہ ہے لیکن انہیں اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے۔

ملک میں پہلی مرتبہ ہم ان کی مدد کرنے کی اسکیم متعارف کرارہے ہیں۔ اس کے لئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پجاریوں کے رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کے لئے منگل کے دن کناٹ پلیس کے ہنومان مندر جائیں گے۔

دہلی کے دیگر مندروں اور گردواروں میں بھی رجسٹریشن شروع ہوجائے گا۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کی کئی فلاحی اسکیموں کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

اسی دوران دہلی وقف بورڈکے تحت جو مساجد ہیں ان کے ائمہ و موذنین نے چیف منسٹر دہلی کے بنگلہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ وہ ان کی تنخواہوں میں تاخیر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ائمہ کا ماہانہ 18 ہزار اور موذنین کا ماہانہ 16 ہزار روپے کا اعزازیہ زائداز دیڑھ سال سے دیا ہی نہیں گیا۔