حیدرآباد

حیدرآباد: خانگی ٹراویلس کی تین بسوں میں آگ لگ گئی

عہدیداروں کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی تین بسیں، آئی ڈی ایل نہر کے قریب ٹہرائی گئی تھیں کہ ان میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں پرائیویٹ ٹراویلس کی تین بسوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں یہ بسیں جل کرخاکستر ہوگئیں۔

کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

عہدیداروں کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی تین بسیں، آئی ڈی ایل نہر کے قریب ٹہرائی گئی تھیں کہ ان میں اچانک آگ لگ گئی۔

ان گاڑیوں کے ڈرائیورس اور کلینرس نے آگ کے شعلوں کو بجھانے کی کوشش کی۔

بعد ازاں فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔

عہدیدار، یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان بسوں میں آگ لگی یا پھر لگائی گئی۔

https://twitter.com/tsap_dept/status/1625075544659460097