حیدرآباد
غلیل سے بٹیر کونشانہ لگانے کی کوشش، وندے بھارت ٹرین کا شیشہ ٹوٹ گیا، ایک شخص گرفتار
اسی کے حصہ کے طورپر اس نے اپنے غلیل سے بٹیر کانشانہ لگانے کی کوشش کی تاہم اس کا نشانہ خطاہوگیا اور غلیل میں رکھاپتھر وہاں سے گذرنے والی وندے بھارت ایکسپریس سے ٹکراگیا۔
حیدرآباد:غلیل سے بٹیر کا شکار کرنے کی کوشش کے دوران اتفاقی طورپر غلیل میں رکھاگیاپتھروندے بھارت ٹرین سے ٹکراگیا جس پر اس شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس شخص جس کی شناخت ہری بابو کے طورپر کی گئی ہے،بٹیرکا شکار کرتے ہوئے گذاراکرتا ہے۔
اسی کے حصہ کے طورپر اس نے اپنے غلیل سے بٹیر کانشانہ لگانے کی کوشش کی تاہم اس کا نشانہ خطاہوگیا اور غلیل میں رکھاپتھر وہاں سے گذرنے والی وندے بھارت ایکسپریس سے ٹکراگیا۔
یہ ٹرین وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آرہی تھی۔اس واقعہ میں ٹرین کا شیشہ ٹوٹ گیا جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو گرفتارکرلیا۔اس نے پولیس سے کی کہ وہ حالت نشہ میں تھا۔اس کا نشانہ خطاہوگیا، اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔