جرائم و حادثات
سانپ کے ڈسنے سے نوجوان کی موت
بہار میں سارن ضلع میں سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
چھپرا: بہار میں سارن ضلع میں سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ چھپیا گاؤں کے برواگھاٹ کے رہنے والے بلیرام ساہ کی بیٹی انجلی کماری (12) اپنے گھر میں سو رہی تھی۔
اسی دوران سانپ نے اسے ڈس لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ انجلی کو علاج کے لیے قریبی صحت مرکز لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرا صدر اسپتال بھیج دی۔