حیدرآباد

تلنگانہ سکریٹریٹ کا محاصرہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

بی سی جناسبھا کی جانب سے ریاستی سکریٹریٹ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی سی طبقہ کی زمرہ بندی اورادارہ جات مقامی میں بی سی طبقہ کے لئے 42فیصد ریزرویشن کو یقینی بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے بی سی جناسبھا کی جانب سے ریاستی سکریٹریٹ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
جدید سکریٹریٹ میں بھی واستو کا چکر، سی ایم دفترکو 9 ویں منزل پر منتقل کرنے کا فیصلہ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

پولیس نے بی سی جناسبھا کے لیڈرراجہ رام یادو اوردیگر احتجاجیوں کو حراست میں لے کر مختلف پولیس اسٹیشنس کو منتقل کردیا۔راجہ رام یادو نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر بی سی ذات کی زمرہ بندی کی جائے۔

احتجاجیوں اورپولیس کے درمیان بحث وتکرارہوگئی۔احتجاجیوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی اورپلے کارڈس دکھائے۔

a3w
a3w