حیدرآباد

راہول کے معاملہ میں سکریٹری لوک سبھا کی جلد بازی تعجب خیز: کومٹ ریڈی

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کومٹ ریڈی نے کہا کہ2019 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران راہول گاندھی کی تقریر کسی کے جذبات مجروح کرنے کیلئے نہیں کی گئی۔ انکا مطلب صرف اتنا تھا کہ کس طرح چند افراد ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ حلقہ بھونگیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کانگریس قائد راہول گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دینے میں لوک سبھا سکریٹری کی جانب سے دکھائی گئی جلد بازی کو تعجب خیز اور ناقابل فہم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2019 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران راہول گاندھی کی تقریر کسی کے جذبات مجروح کرنے کیلئے نہیں کی گئی۔ انکا مطلب صرف اتنا تھا کہ کس طرح چند افراد ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے راہول گاندھی کو قصور وار پایا مگر اعلان کردہ سزا کو ایک مہینہ تک کیلئے ملتوی رکھا۔ مگر انہیں نااہل قرار دینے کا فیصلہ انتہائی برق رفتاری سے کیا گیا کومٹ ریڈی نے کہا کہ سابق میں ایسے کئی واقعات رونما ء ہوئے تھے جب تحت کی عدالتوں سے صادر فیصلوں پر ہائی کورٹ سے حکم التواء حاصل کیا گیا ہے۔

 مگر راہول گاندھی کے معاملہ میں لوک سبھا سکریٹری نے کافی عجلت کا مظاہرہ کیا۔ کانگریس قائد نے کہا کہ راہول کی دادی اور والد نے ملک کیلئے اپنی جانوں کو قربان کردیا تھا۔

 ایسے خاندان سے وابستہ شخص کا کسی مخصوص طبقہ کی دل آزاری کرنے یا ملک کے خلاف بیان دینے کے متعلق سوچا ہی نہیں جاسکتا۔ انہوں نے واضخ کیا کہ راہول گاندھی کے ساتھ تمام انصاف پسند عوام ساتھ ہے۔