کرناٹک

خاتون ساتھیوں کی تصاویر کو برہنہ تصاویر سے مسخ کرنے پر خانگی کمپنی کا ملازم گرفتار

پولیس نے خانگی کمپنی کے ایک 25سالہ ملازم کو اپنی معشوقہ سمیت کئی خاتون ساتھیوں کی تصاویر کو مبینہ طور پر مسخ کرنے پر گرفتار کرلیا۔

بنگلورو: پولیس نے خانگی کمپنی کے ایک 25سالہ ملازم کو اپنی معشوقہ سمیت کئی خاتون ساتھیوں کی تصاویر کو مبینہ طور پر مسخ کرنے پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف
مودی کی جانب سے ایم ٹیک طالبہ کی ستائش

آدتیہ سنتوش نے اپنے موبائیل فون پر کئی خواتین کی 13ہزار سے زائد برہنہ تصاویر جمع کررکھی تھیں۔ اس نے ان تصاویر کو اپنی خاتون ساتھیوں کی تصاویر کے ساتھ مسخ کیا۔

23/ نومبر کو اس کی کمپنی کے وکیل کی شکایت پر بنگلورو کی سائبر کرائم پولیس نے اسے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق سنتوش اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ چار ماہ سے رشتے میں تھا۔

اس نے اپنے اور اس کے کچھ نجی لمحات کو فون میں ریکارڈ کرلیا تھا۔ حال ہی میں خاتون نے یہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے اسے بغیر بتائے اس کا فون لیا اور اس نے گیلری کھولی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس نے کئی خواتین کی برہنہ تصاویر جمع کررکھی تھیں اور ان تصاویر کو دیگر خاتون ساتھیوں کی تصاویر کے ساتھ مسخ بھی کیا تھا۔

پھر اس نے دفتر کے عملہ سے اس کی شکایت کی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس نے اپنی لذت کے لیے ان تصاویر کو مسخ کیا تھا۔ سنتوش گزشتہ پانچ ماہ سے کمپنی کا کسٹمر سرویس ایجنٹ تھا۔ پولیس نے کہا کہ وہ پتا لگارہی ہے کہ آیا اس نے کسی تصویر کو گشت تو نہیں کروایا تھا۔

a3w
a3w