کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا نے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے اپنی پلیئنگ الیونز کا اعلان کیا، آفریدی اور حسنین کی ٹیم میں واپسی

پاکستانی ٹیم میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حسنین کی بھی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل کے پہلے میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

پاکستانی ٹیم میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حسنین کی بھی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

دورہ آسٹریلیا سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 8 اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

دورہ آسٹریلیا کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی پلینگ الیون:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین

آسٹریلیا پلینگ الیون:

پیٹ کمنز (کپتان)، جیک فریزر میکگورک، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، آرون ہارڈی، گلین میکسویل، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا