تلنگانہ

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں گرپڑا،دو پائلٹس زخمی

ہندوستانی فضائیہ کا پی سی 7ایم کے ٹو طیارہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں گرپڑا۔اس حادثہ میں طیارہ میں سوار دو پائلٹس شدید طورپرزخمی ہوگئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی فضائیہ کا پی سی 7ایم کے ٹو طیارہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں گرپڑا۔اس حادثہ میں طیارہ میں سوار دو پائلٹس شدید طورپرزخمی ہوگئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
توپران کے قریب ایرفورس کا طیارہ تباہ، 2پائلٹس ہلاک
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔مقامی افراد نے سب سے پہلے یہ منظر دیکھا جن کا کہنا ہے کہ ایک بڑی آواز کے ساتھ یہ طیارہ زمین سے ٹکراگیا جس کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی افراد کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی گئی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور مقامی افراد کو طیارہ کے قریب جانے سے روک دیا۔

پولیس نے ہندوستانی فضائیہ کے عہدیداروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔اس طیارہ نے حیدرآباد کے ڈنڈیگل ایرفورس اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔مقامی افراد نے کہاکہ اس واقعہ میں یہ طیارہ جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔

ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہندوستانی فضائیہ نے بتایا کہ یہ طیارہ معمول کی اڑان پر تھا۔