رنکو جیسی اننگز روز نہیں مل سکتی: نتیش رانا
رانا نے میچ کے بعد کہاکہ "مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے ہم نے گیند بازی کی وہ ہمارے منصوبے کے مطابق نہیں تھی۔ پچ کچھ بھی ہو، یہاں 230 رنز نہیں بننے دیئے جانے چاہیے تھے۔ کبھی کبھی آپ کو رنکو جیسی اننگز بھی ملتی ہے، لیکن ہردن نہیں۔ ہم نے اچھی بلے بازی کی، ہم کھیل کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے جہاں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔"
کولکتہ: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شکست کے بعد گیند بازوں سے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر روز ’’رنکو جیسی اننگز‘‘ نہیں مل سکتی ہے۔
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرز نے کے کے آر کے سامنے 229 رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 20 اوورز میں صرف 205 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ سنیل نارائن کے علاوہ کے کے آر کے تمام گیند بازوں نے 10 سے زیادہ اکانومی سے رنز دیے، جس کی انہیں بعد میں بھاری قیمت چکانی پڑی۔
رانا نے میچ کے بعد کہاکہ "مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے ہم نے گیند بازی کی وہ ہمارے منصوبے کے مطابق نہیں تھی۔ پچ کچھ بھی ہو، یہاں 230 رنز نہیں بننے دیئے جانے چاہیے تھے۔ کبھی کبھی آپ کو رنکو جیسی اننگز بھی ملتی ہے، لیکن ہردن نہیں۔ ہم نے اچھی بلے بازی کی، ہم کھیل کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے جہاں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔”
سن رائزرس سے پہلے کے کے آر کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے تھا، جہاں رانا کی ٹیم کو 20 اوور میں 205 رنز بنانے تھے۔ جب کے کے آر کو آخری پانچ گیندوں پر 28 رنز درکار تھے، بائیں ہاتھ کے بلے باز رنکو سنگھ نے پانچ چھکے لگا کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔
رانا نے کہاکہ "ہوم کنڈیشنز مدد کرتی ہیں لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ایڈن گارڈن کی پچ ہمیشہ ایسی ہی رہتی ہے۔ ہم نے 200 رنز بنانے کی امید کی اور اس طرح کی تیاری کی، لیکن ہمیں بہتر گیند بازی کرنی ہوگی۔”
آج ہمارے اہم بولرز نے بھی رنز بنائے لیکن میں زیادہ تنقید نہیں کروں گا کیونکہ یہ گیند باز کسی اور دن میرے لیے میچ جیتیں گے۔ جس طرح سے ہم لڑے اس سے خوش ہوں۔” کے کے آر کا اگلا مقابلہ اتوار کو ممبئی انڈینز سے ہوگا، جبکہ جمعرات کو دہلی کیپٹلس کا مقابلہ ہوگا۔