شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
شاہ رخ خان ان دنوں ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان میں کام کر رہے ہیں، جبکہ گوری خان اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔ فلم جوان کا نیا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان ان دنوں ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان میں کام کر رہے ہیں، جبکہ گوری خان اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔ فلم جوان کا نیا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
جوان کے پوسٹر میں ایک آدمی کونیزے جیسی چیز کے ساتھ آسمان سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے پورے جسم پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ امیتابھ بچن کی فلم ‘آخری راستہ’ سے متاثر ہے، جو کمل ہاسن کی فلم ‘اورو کیدین ڈائریز’ کا ریمیک تھی۔ ان فلموں میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن نے باپ بیٹے کا ڈبل رول ادا کیا تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم ‘جوان’ میں باپ اور بیٹے کا ڈبل رول کرتے نظر آئیں گے۔فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی اور سانیا ملہوترا کا بھی اہم کردارہوگا۔ فلم 7 ستمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔