کھیل

ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کیوی شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے واضح کیا کین ولیمسن ہندوستان میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں لازمی طور پر شامل ہوں گے۔

کرائسٹ چرچ: کیوی کپتان کین ولیمسن ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، وہ بھرپور طریقے سے ٹریننگ کررہے ہیں، ایونٹ سے قبل ردھم حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 سے باہر
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ
ورلڈکپ تھالی میں رکھ کر نہیں دیا جائے گا:روہت
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کیوی شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے واضح کیا کین ولیمسن ہندوستان میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں لازمی طور پر شامل ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کین مکمل فٹ ہونے کے لیے ری ہیب کر رہے ہیں، وہ انجری سے کافی حد تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں البتہ یہ ابھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے پہلے میچ میں شریک ہوں گے یا نہیں

کیوی کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کھیلنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، تاہم ہماری توجہ کسی ایک میچ مرکوز نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق 11 ستمبر کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ رواں سال انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ولیمسن انجری کا شکار ہوئے تھے، خدشہ تھا کہ گھٹنے کی انجری انھیں ورلڈکپ کھیلنے نہیں دے گی مگر انھوں نے بھرپور ٹریننگ اور ری ہیب کے ذریعے جزوی فٹنس حاصل کر لی ہے۔

a3w
a3w