تلنگانہ

دھرانی پورٹل پر وزیراعلی تلنگانہ کو جلد عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی

بتایا جاتا ہے کہ کمیٹی نے پہلے ہی مختلف محکموں کے عہدیداروں، کلکٹروں اور نمائندوں سے دھرانی کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اراضیات کے ریکارڈس سے متعلق دھرانی پورٹل میں نقائص اورمسائل کی نشاندہی کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کے رکن اور کسان کانگریس کے قومی نائب صدر کودنڈا ریڈی نے انکشاف کیا کہ یہ کمیٹی جلد ہی وزیراعلی ریونت ریڈی کو ایک عبوری رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں
دھرانی پورٹل کی خامیوں کا گہرائی سے جائزہ لینے کا عمل جاری
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

بتایا جاتا ہے کہ کمیٹی نے پہلے ہی مختلف محکموں کے عہدیداروں، کلکٹروں اور نمائندوں سے دھرانی کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔

کودنڈا ریڈی نے کہاکہ حقیقی مسائل کی نشاندہی اور سمجھنے کیلئے فیلڈ کی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیاگیا۔اس کمیٹی نے پہلے ہی مختلف محکمہ جات کے ذمہ داروں اورکلکٹرس سے بات چیت کی ہے۔

یہ کمیٹی کودنڈاریڈی،ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ریمنڈ پیٹر،ریونیوڈپارٹمنٹ کے عہدیدار لچھا ریڈی اوردیگر پرمشتمل ہے۔کمیٹی کے ارکان لینڈ ریکارڈس بشمول نقشوں کی بھی جانچ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ آیا اصل اراضیات کے ریکارڈ س اور آن لائن ریکارڈس میں کوئی فرق تو نہیں ہے۔

ساتھ ہی زرعی اراضیات کی جانچ کے قانون، زراعت اور دیگر زمروں کی اراضیات کے رجسٹریشن کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے اس دھرانی پورٹل میں کئی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے وعدہ کیاتھا کہ تلنگانہ میں اس کے برسراقتدارآنے کے بعد حکومت اس پورٹل کو ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ دوسرا پورٹل لائے گی جو سہولت بخش ہوگا۔کانگریس کاماننا تھا کہ یہ پورٹل کے ذریعہ کئی افراد کی اراضیات کا غلط ریکارڈ پیش کیاگیا ہے۔