حیدرآباد

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

اس طرح کے واقعات میں اضافہ سے آج کے دور میں انسانی رشتوں کی گھٹتی اہمیت کا پتہ چل رہا ہے کیونکہ روزبروزانسانی رشتے قدر کھوتے جا رہے ہیں۔ دولت، جائیداد اور محبت کے لیے بعض عاشق اپنے ہی ماں باپ کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: عاشق کے ساتھ مل کرباپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی فلم دیکھنے چلی گئی ۔واپس ہونے کے بعد اس نے عاشق کے ساتھ مل کرباپ کی لاش کوٹھکانہ لگایا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
قدیم کیس میں ملے پلی قیصر گرفتار
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس طرح کے واقعات میں اضافہ سے آج کے دور میں انسانی رشتوں کی گھٹتی اہمیت کا پتہ چل رہا ہے کیونکہ روزبروزانسانی رشتے قدر کھوتے جا رہے ہیں۔ دولت، جائیداد اور محبت کے لیے بعض عاشق اپنے ہی ماں باپ کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے میڑچل-ملکاجگری ضلع میں پیش آیا، جہاں ایک بیٹی نے اپنے عاشق اور ماں کے ساتھ مل کر اپنے باپ کا قتل کر دیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ باپ، بیٹی کے ناجائز تعلقات کی راہ میں رکاوٹ بن رہا تھا۔

قتل کے بعد لڑکی نے ذرا برابر پچھتاوے یا خوف کے بغیر "سیکنڈ شو” فلم اپنے عاشق کے ساتھ دیکھنے گئی اور واپسی پر لاش کو ایک تالاب میں پھینک دیا۔