جرائم و حادثات
خیریت آباد میں لوہے کے سامان کی پرانی دکان میں اتفاقی طور پر آگ لگ گئی
اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طورپر پتہ نہیں چل سکا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے خیریت آباد میں لوہے کے سامان کی پرانی دکان میں اتفاقی طور پر آگ لگ گئی۔آگ کے ساتھ ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا جس کے نتیجہ میں مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جو اپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔
اس بات کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طورپر پتہ نہیں چل سکا۔