حیدرآباد

پی وی این آروے پر بے قابو کار اُلٹ گئی، 2 افراد شدید زخمی

اس کار کے الٹ جانے کے ساتھ ہی مقامی افراد وہاں پہنچ گئے جنہوں نے ان زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی پی وی این آروے پر 100کلومیٹر کی رفتار سے چلائی جارہی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

یہ حادثہ آج صبح ایکسپریس وے کے پلرنمبر215کے قریب پیش آیا جس کے ساتھ ہی اس مصروف ترین ایکسپریس وے پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی اور صبح میں دفاتر کے ساتھ ساتھ دیگرکاموں کو جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

اس کار کے آگے اور پیچھے دوسری گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔اس کار کے الٹ جانے کے ساتھ ہی مقامی افراد وہاں پہنچ گئے جنہوں نے ان زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس حادثہ کی شکار کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہدی پٹنم سے شمس آباد جانے کے دوران پیش آیا۔زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا گاڑی میں سوار افراد حالت نشہ میں تونہیں تھے۔