سوشیل میڈیاتعلیم و روزگارتلنگانہ
Anantapur Teacher Complaint: بچوں کی شرارت، ٹیچر کا والدین کو خط سوشل میڈیا پر وائرل
زمانہ بدل گیا ہے۔ جب کبھی والدین اساتذہ سے درخواست کرتے تھے کہ ہمارے بچے شرارت کر رہے ہیں، ذرا ڈانٹ دیں سر اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ اساتذہ والدین سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کے بچوں کی شرارت برداشت سے باہر ہو گئی ہے۔

Anantapur Teacher Complaint :حیدرآباد: زمانہ بدل گیا ہے۔ جب کبھی والدین اساتذہ سے درخواست کرتے تھے کہ ہمارے بچے شرارت کر رہے ہیں، ذرا ڈانٹ دیں سر اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ اساتذہ والدین سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کے بچوں کی شرارت برداشت سے باہر ہو گئی ہے۔
آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے امیدیاالا زیڈ پی ہائی اسکول میں پیش آنے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسکول میں چند طلبہ کی بڑھتی ہوئی شرارتوں سے تنگ آ کر ایک استاد نے ان کے والدین کو خط لکھا۔ خط میں واضح کیا گیا کہ طلبہ نہ صرف اسکول میں شرارت کر رہے ہیں بلکہ اشیاء کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
استاد نے متنبہ کیا کہ اگر طلبہ کو قابو میں نہ رکھا گیا تو پولیس میں شکایت درج کرائی جائے گی۔ ٹیچر کی جانب سے لکھاگیا یہ خط سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے۔