آندھراپردیش

آندھراپردیش: چلتی لاری میں آگ لگ گئی

سمجھاجاتا ہے کہ گنجائش سے زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے اس لاری میں شارٹ سرکٹ ہوا جس کے نتیجہ میں اس لاری میں آگ لگ گئی۔اس واقعہ کے نتیجہ میں سڑک پر گذرنے والی دوسری گاڑیوں کے سوار خوفزدہ ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں چلتی لاری میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔یہ لاری، چیماکرتی سے نیلور ضلع کے رامیا پٹنم کورٹ کی سمت جارہی تھی کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
250 کیلو گانجہ، لاری، 3 سل فونس ضبط، 2 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

سمجھاجاتا ہے کہ گنجائش سے زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے اس لاری میں شارٹ سرکٹ ہوا جس کے نتیجہ میں اس لاری میں آگ لگ گئی۔اس واقعہ کے نتیجہ میں سڑک پر گذرنے والی دوسری گاڑیوں کے سوار خوفزدہ ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں لاری کا ڈرائیور محفوظ رہا۔