آندھراپردیش
آندھرا پردیش۔ اڈیشہ گھاٹ روڈ پر بس میں آگ لگ گئی
ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً گاڑی روک دی، جس سے گھبرائے ہوئے مسافروں کو بروقت نیچے اترنے کا موقع ملا اور مسافرین نے راحت کی سانس لی۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش۔ اڈیشہ گھاٹ روڈ پر بس میں آگ لگ گئی۔ضلع وجیانگرم کے روڈاولاسا گاؤں کے قر یب یہ حادثہ ٹل گیا۔
صبح تقریباً 7.45بجے اڈیشہ آر ٹی سی کی ایک بس، جو وشاکھاپٹنم سے جے پور جا رہی تھی، اچانک شعلہ پوش ہوگئی۔
ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً گاڑی روک دی، جس سے گھبرائے ہوئے مسافروں کو بروقت نیچے اترنے کا موقع ملا اور مسافرین نے راحت کی سانس لی۔