Uncategorized

آندھراپردیش میں شدید طوفان کا امکان

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث 17 نومبر کو ساحلی آندھراپردیش میں شدید طوفان اور موسلادھار بارش کا امکان، عوام اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔

وشاکھاپٹنم (آئی اے این ایس) آندھراپردیش میں 17 نومبر کو ایک اور شدید طوفان کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ہوتا جارہا ہے جس کے اثر سے تیز ہوائیں چلیں گی اور موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 16 نومبر سے موسم تبدیل ہوتا جائے گا اور شدید طوفان آئے گا۔ آئی ایم ڈی نے آج بتایا کہ شدید طوفان آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

آندھراپردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ شمالی آندھراپردیش میں جمعرات اور جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر نے عوام اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ درکار احتیاطی اقدامات کریں۔ 20 دنوں کے دوران یہ آندھراپردیش کا تیسرا طوفان ہے جبکہ ارنب اور مرسو کی وجہ ریاست کو نقصانات ہوئے ہیں۔