خوشیوں کے موقع پر معمولی سی لاپرواہی بھی بن سکتی ہے بڑے نقصان کا سبب! (ویڈیو)
دیوالی کی پوجا کے دوران واشنگ مشین پر جلتا ہوا دیا رکھنے سے آگ بھڑک اٹھی، دو دن پہلے خریدی گئی نئی مشین جل کر تباہ ہوگئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیوالی کی پوجا کے دوران جلتے ہوئے دیے سے نئی واشنگ مشین میں آگ لگنے کا واقعہ دکھایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاندان نے یہ مشین صرف دو دن پہلے خریدی تھی۔
اطلاعات کے مطابق دیوالی کے موقع پر پوجا کے دوران گھر والوں نے واشنگ مشین کے اوپری حصہ پر ایک جلتا ہوا دیا رکھ دیا۔ مشین کا اوپری حصہ پلاسٹک کا تھا۔ اسی دوران دیے کی آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے واشنگ مشین میں آگ پھیل گئی۔
آگ کے شعلوں نے پوری مشین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ ہی دیر میں نئی واشنگ مشین جل کر تباہ ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ جب تک گھر والے آگ پر قابو پاتے، مشین پوری طرح جل چکی تھی۔ تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے ظاہر کی تشویش
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کئی لوگوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پلاسٹک کی اشیاء پر جلتا ہوا دیا یا موم بتی رکھنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
کسی نے مشورہ دیا کہ تہواروں کے دوران پوجا کرتے وقت دیے اور موم بتیاں محفوظ جگہ پر رکھیں۔ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ خوشیوں کے موقع پر معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
نوٹ: یہ خبر وائرل ویڈیو اور اس کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات پر مبنی ہے۔