آندھراپردیش

آندھرا پردیش حکومت کا خواتین کے لئے بڑا تحفہ۔این ٹی آر ودیا لکشمی اور این ٹی آر کلیان لکشمی اسکیموں کا آغاز

حکومت کی جانب سے این ٹی آر ودیا لکشمی اور این ٹی آر کلیانا لکشمی اسکیموں کے تحت ڈواکرا خواتین کے بچوں کی تعلیم اور ان کی شادیوں کے لئے استری ندھی بینک کے ذریعہ ایک لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کی چندرا بابو نائیڈو حکومت نے ڈواکرا گروپ کی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لئے دو نئی اہم اسکیموں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

ان اسکیموں کا افتتاح 3مارچ کو کیا جائے گا جو کہ سوسائٹی فار ایلیمینیشن آف رورل پاورٹی (ایس ای آرپی) کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کا موقع بھی ہے۔


حکومت کی جانب سے این ٹی آر ودیا لکشمی اور این ٹی آر کلیانا لکشمی اسکیموں کے تحت ڈواکرا خواتین کے بچوں کی تعلیم اور ان کی شادیوں کے لئے استری ندھی بینک کے ذریعہ ایک لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔


یہ قرض صرف 25پیسے شرح سود پر دیا جائے گا۔ قرض کی واپسی کے لئے خواتین کو 48 ماہانہ اقساط کی سہولت دی جائے گی۔ ان اسکیموں کے لئے زیادہ کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شادی کے لئے قرض حاصل کرنے کے لئے صرف شادی کا کارڈ (لگن پتریکا) اور اخراجات کا تخمینہ جمع کرانا ہوگاجس کے بعد یہ رقم براہ راست بینک کھاتوں میں جمع کروادی جایے گی۔حکومت نے ان دونوں اسکیموں کے نفاذ کے لئے 2,000 کروڑ روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے خاتون کا کم از کم 6 ماہ سے کسی ڈواکرا گروپ کی رکن ہونا لازمی ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کی بنیاد پر مستحقین کو قرض جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو 3 مارچ کو ان اسکیموں کا افتتاح کریں گے جبکہ خواتین کے عالمی دن (8 مارچ) کی مناسبت سے بھی ریاست بھر میں جشن کا اہتمام کیا جائے گا۔