مشرق وسطیٰ

ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات

اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے 30 مئی سے 3 جون کی تاریخوں کا تعین ہوا ہے۔ انتخابی مہم 12 جون سے 27 جون تک ہوگی۔

تہران: ایرانی حکومت نے پیر کو فیصلہ کیا کہ ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔ یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے دی۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین ایران کے پہلے نائب صدر محمد مخبر، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایزائی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، نائب صدر برائے قانونی امور محمد دہقان اور ایرانی آئینی کونسل اور وزارت داخلہ کے اراکین کی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

اس میٹنگ میں ایگزیکٹیو ٹیم کی تشکیل، کاغذات نامزدگی کے داخلے، تشہیراتی مہم اور انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا اور نگہبان کونسل کے ساتھ ہونے والے ضمنی سمجھوتے کے تحت، صدارتی انتخابات کے لئے 28 جون 2024 کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے 30 مئی سے 3 جون کی تاریخوں کا تعین ہوا ہے۔ انتخابی مہم 12 جون سے 27 جون تک ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے تحت عہدے پر فائز صدر کے انتقال، معزول ہونے، استعفے، کام پر حاضر نہ ہونے یا 2 مہینے کی بیماری یا پھر صدارتی دور کے اختتام اور کسی بھی وجہ سے نئے صدر کے عدم انتخاب کی صورت میں اور رہبر انقلاب کی رضامندی کے بعد صدارت کے فرائض نائب صدر کے حوالے کردئے جائيں گے۔

 اور اس کے بعد پارلیمان کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور نائب صدر پر مشتمل ایک کمیٹی 50 دن کے اندر صدارتی انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

a3w
a3w