مہاراشٹرا
انیل امبانی اور آرکام کے کھاتے فراڈ: بینک آف انڈیا
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے بعد بینک آف انڈیا نے بھی ریلائنس کمیونی کیشن (آر کام) کے کھاتوں کو فراڈ قرار دیا ہے۔ اُس نے اتوار کے دن کہا کہ کمپنی، اس کے پروموٹر انیل امبانی اور ریلائنس ٹیلی کام کے قرض کھاتے فراڈ ہیں۔
ممبئی (آئی اے این ایس) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے بعد بینک آف انڈیا نے بھی ریلائنس کمیونی کیشن (آر کام) کے کھاتوں کو فراڈ قرار دیا ہے۔ اُس نے اتوار کے دن کہا کہ کمپنی، اس کے پروموٹر انیل امبانی اور ریلائنس ٹیلی کام کے قرض کھاتے فراڈ ہیں۔
اس نے الزام عائد کیا کہ فنڈس کہیں اور منتقل کئے گئے اور قرض کی شرائط کی خلاف ورزی کی گئی۔