حیدرآباد

ایس ایس سی امتحان صرف6 پرچوں پر مشتمل ہوگا

زبان دوم کوچھوڑکر زبان اول‘زبان سوم ریاضی‘ جنرل سائنس اورسماجی علم کیلئے دو دو پرچے ہوا کرتے تھے۔ گزشتہ سال کووڈ کی وجہ سے تعلیمی نصاب مکمل نہ ہونے کی بناپر ایس ایس سی امتحانات کو11کے بجائے صرف6 پرچوں تک محدود رکھاگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔اس ضمن میں سکریٹری محکمہ تعلیمات سری دواسینا کی جانب سے سرکیولر جاری کیاگیا۔ اس نئے طریقہ کار پر جاریہ تعلیمی سال سے ہی عمل کیاجائے گا۔

اضلاع کے ڈی ای اوزاورمحکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کیلئے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ جماعت نہم اوردہم کیلئے منعقدکئے جانے والے ایس اے۔II امتحانات کو صرف 6 پرچوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اب تک ایس اے۔II امتحانات 11پرچوں پرمشتمل ہواکرتے تھے۔

 زبان دوم کوچھوڑکر زبان اول‘زبان سوم ریاضی‘ جنرل سائنس اورسماجی علم کیلئے دو دو پرچے ہوا کرتے تھے۔ گزشتہ سال کووڈ کی وجہ سے تعلیمی نصاب مکمل نہ ہونے کی بناپر ایس ایس سی امتحانات کو11کے بجائے صرف6 پرچوں تک محدود رکھاگیا تھا۔

ایس سی ای آرٹی کی جانب سے حکومت سے سفارش کی گئی تھی کہ مستقل طورپر ایس ایس سی امتحانات کو 6 پرچوں پر ہی منعقد کریں۔11 پرچوں کی وجہ سے طلباء پر دباؤ پڑرہاہے۔

حکومت نے اس تجویزکوقبول کرتے ہوئے احکامات جاری کئے تاہم واضح کیاگیا ہے کہ جنرل سائنس کے پرچہ میں فذکس‘ کیمسٹری اور بائیولوجیکل  سائنس کے پرچے الگ الگ رہیں گے۔