جرائم و حادثات

بہار سے بنگالورو جانوروں کی منتقلی، گاڑی تلنگانہ میں حادثہ کا شکار، دو مگرمچھ باہر نکل گئے

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں جانوروں کو منتقل کرنے والی گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجہ میں دومگرمچھ گاڑی سے نکل پڑے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں جانوروں کو منتقل کرنے والی گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجہ میں دومگرمچھ گاڑی سے نکل پڑے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

یہ حادثہ ضلع کے مونڈی گوٹ گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سنجے گاندھی نیشنل زو پارک سے مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کو بنگالورو کے بانیراگٹا نیشنل زو پارک منتقل کرنے کیلئے جانے والی دوگاڑیوں میں سے ایک گاڑی کا توازن ڈرائیور نے مونڈی گوٹ گاؤں کے قریب کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی الٹ گئی۔

ا س حادثہ کے ساتھ ہی 8 مگرمچھ میں سے دو باہر نکل آئے، تاہم مقامی جنگلات کے حکام نے فوری حفاظتی اقدامات کرکے انہیں پکڑلیا۔

تمام جانوروں کو دوسری گاڑی میں بنگالورو روانہ کیا گیا۔گاڑی میں موجود تمام دیگر جانور محفوظ رہے۔ ان میں مگرمچھ اور نایاب سفید شیر بھی شامل تھے۔

ایس پی نرمل ضلع جانکی شرمیلا نے اس آپریشن کی نگرانی کی۔