کھیل

آنند مہندرا نے سرفراز خان کے والد سے کیا وعدہ پورا کردیا

مہندرا تھر کی قیمت 16 سے 17 لاکھ روپے تک ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مہندرا نے سرفراز کے والد کو جو SUV تحفہ میں دی ہے اس کا رنگ کالا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مہندرا تھر ہندوستان میں فروخت ہونے والی بہترین آف روڈ کاروں میں سے ایک ہے۔

ممبئی: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان کو آنند مہندرا نے ایک چمکتا ہوا سیاہ تھر(مہندرکار) تحفہ میں دیا ہے جس کی تصویر سرفراز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ سرفراز اور ان کے والد نے آنند مہندرا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سرفراز کے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد، مہندرا نے نوشاد کو تھر ایس یو وی (نئی مہندرا تھر ایس یو وی) دینے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن

مہندرا تھر کی قیمت 16 سے 17 لاکھ روپے تک ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مہندرا نے سرفراز کے والد کو جو SUV تحفہ میں دی ہے اس کا رنگ کالا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مہندرا تھر ہندوستان میں فروخت ہونے والی بہترین آف روڈ کاروں میں سے ایک ہے۔

سرفراز کے والد کو دی گئی ایس یو وی میں 11 فیچرز ہیں۔ گاڑی میں ڈرائیور انفارمیشن سسٹم، ای ایس پی، حفاظت کے لیے ایئر بیگز اور ٹچ اسکرین کے ساتھ اے بی ایس جیسے فیچرز بھی ہیں، اس گاڑی کی قیمت کے بارے میں بات کریں تو تھر کی مارکیٹ میں 17 سے 18 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

سرفراز نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی دونوں اننگز میں دو نصف سنچریاں بنا کر کمال کیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں سرفراز نے 79.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے 200 رنز بنائے اور 3 نصف سنچریاں کھیلیں۔

 آپ کو بتاتے چلیں کہ سرفراز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد انہیں ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔

a3w
a3w