متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کا چاند 18 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس طرح عید ممکنہ طور پر 28 جون کو ہوسکتی ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک یعنی ممکنہ طور پر 27 جون بروز منگل سے 30 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار ویک اینڈز ہیں اس طرح رواں برس بقرعید پر 6 چھٹیاں ایک ساتھ مل سکتی ہیں۔
جو ملازمین عید تعطیلات سے ایک روز قبل یعنی پیر کی چھٹی کرلیتے ہیں تو اس طرح انھیں 9 چھٹیاں مل جائیں گی۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہفتہ وار تعطیلات جمعے اور ہفتے کے روز ہوتی تھی تاہم رواں برس جنوری سے حکومتی حکم پر ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز کی جا رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کا چاند 18 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس طرح عید ممکنہ طور پر 28 جون کو ہوسکتی ہے۔ عید الفطر پر بھی متحدہ عرب امارات پر اتنی ہی چھٹیاں دی گئی تھیں۔