تلنگانہ

حیدرآباد میں مونارک ٹریکٹرس ٹسٹنگ سنٹر کے قیام کا اعلان

مونارک ٹریکٹرس نے حکومت تلنگانہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، امریکی شہر پالو آلٹو،(کیلیفورنیا) میں قائم مونارک ٹریکٹرس، جو امریکہ میں قائم ڈرائیور۔ آپشنل الیکٹرک ٹریکٹر کمپنی ہے، نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: مونارک ٹریکٹرس نے حکومت تلنگانہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، امریکی شہر پالو آلٹو،(کیلیفورنیا) میں قائم مونارک ٹریکٹرس، جو امریکہ میں قائم ڈرائیور۔ آپشنل الیکٹرک ٹریکٹر کمپنی ہے، نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت پرائیوٹ سیکیوریٹی ایجنسیز ایکٹ کا جائزہ لے گی
تمام محکموں کے عہدیدار آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں: بھٹی وکرامارکہ
تلنگانہ میں 5 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی
ریاست میں 8 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے
تلنگانہ کے مختلف 35 کارپوریشن کے صدورنشین کا تقرر

چیف منسٹر اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیدار تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مقصد سے امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت چیف منسٹر نے مونارک ٹریکٹرز کے نمائندوں سے بات چیت کی یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مونارک ٹریکٹرس کا حیدرآباد میں 2023 سے ایک تحقیقی اور ترقی کا مرکز ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس مرکز کو توسیع دینے کی خواہش ظاہر کی گئی جس سے علاقہ میں ملازمتیں کے مواقع میں اضافہ ہوگا.بات چیت کے دوران مونارک ٹیم نے حیدرآباد میں ایک خودمختار ٹریکٹر ٹیسٹنگ کی سہولت قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ وہ یہاں تحقیق و ترقی کاموں کی تکمیل کی جا سکے۔

تلنگانہ کے وفد نے ریاست میں مینوفیکچرنگ سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کی۔ سی ای او مونارک ٹرایکٹرز پروین پنمیتسا نے کہا ہم تلنگانہ میں اختراع کے لیے اپنے عزم پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور دیگر عہدیداروں سے مل کر بہت خوش ہیں۔ پروین پنمیتسا نے مزید کہا حیدرآباد میں ہمارا تحقیقی و ترقی مرکز ہمارے جدید ڈرائیور آپشن اسمارٹ الیکٹرک ٹریکٹرز کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ہم تلنگانہ میں اپنے کاموں کو وسعت دینے کا موقع تلاش کر رہے تھے، جس سے علاقہ میں مینوفیکچرنگ کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سلسلہ میں، مونارک ٹیم نے تلنگانہ میں ایک مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کو مکتوب حوالہ کیا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ مونارک ٹریکٹرز دنیا کے پہلے سے، ڈرائیور کیلئے آپشنل اسمارٹ الیکٹرک ٹریکٹر کے ساتھ کاشتکاری میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔یہ ٹریکٹرز جدید ٹیکنالوجی جیسے الیکٹریفیکیشن، آٹومیشن اور اے آئی سے لیس ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی پیداوار اور پائیداری میں اضافہ کرتے ہوئے مزدوروں کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

چیف منسٹر ریونت ردی نے کہا ہم ہائی ٹیک، ماحول دوست کمپنیوں کو راغب کرنے اور اپنی ریاست میں مونارک ٹریکٹرز کا خیرمقدم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں تلنگانہ کو ایک لیڈر کے طور پر فروغ دے رہے ہیں۔ مونارک ٹریکٹرز اس وژن کے ساتھ منسلک ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری ریاست میں اپنی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

a3w
a3w