مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ میں معمر اور معذور افراد کیلئے سہولت کا اعلان

اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کے صحن کے اندر الیکڑانک گالف کارٹس اور ویل چیئرز موجود ہیں جو نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت آسان بناتی ہیں۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حجاج اور زائرین کی خدمت کیلیے کوششوں کو تیز کررہی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی معمر اور معذور افراد کے لیے اعلی اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر کام کررہی ہے، معمر اور معذور افراد پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم کے دروازوں کے قریب نماز کے لیے دس خصوصی ایریا، شمالی توسیع میں چار مصلی اور مشرقی توسیع میں تین مصلی تیار کیے گئے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کے صحن کے اندر الیکڑانک گالف کارٹس اور ویل چیئرز موجود ہیں جو نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت آسان بناتی ہیں۔

اس کے علاوہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم کی چھت پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کیلیے بھی ایک خصوصی کمرہ بنایا گیا ہے، جہاں 100افراد نماز کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ وہ سائن لینگویج کے ذریعے جمعے کے خطبے کو سمجھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔