مشرق وسطیٰ

عمرہ زائرین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیرملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لئے درست طریقہ سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیرملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لئے درست طریقہ سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں بنائی گئی ہے جس کے ذریعہ مناسک عمرہ کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے۔

تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فلاحی سوسائٹی کے مطابق عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ بزرگ افراد بھی مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔

واضح رہے مختلف ممالک سے آنے والے بعض عمرہ زائرین مناسک حج اور عمرے کی ادائیگی کے دوران معلومات نہ ہونے کے باعث غلطیاں کردیتے ہیں۔جس کے باعث فلاحی سوسائٹی کے عہدیداروں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعہ اینیمیشن وڈیو کا اہتمام کیا ہے جسے 3 زبانوں میں تیار گیا گیا ہے۔