سوشیل میڈیا

مولوی نے طالبعلم کو بے رحمی سے پیٹا، مقدمہ درج

محمد صادق چچی ولد عبدالرشید ساکن وڈر کنگن نے پولیس تھانہ میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ اُن کے بیٹے بلال احمد چچی کا دارلعلوم کے مولوی نے زد کوپ کیا جس کے نتیجے میں اُس کی ایک آنکھ کو چوٹ آئی ہے۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے وڈر کنگن علاقے میں طالب علم کو لہولہا ن کرنے والے مولوی کے خلاف باضابط طورپر کیس درج کیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع گاندربل کے وڈر کنگن علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد صادق چچی ولد عبدالرشید ساکن وڈر کنگن نے پولیس تھانہ میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ اُن کے بیٹے بلال احمد چچی کا دارلعلوم کے مولوی نے زد کوپ کیا جس کے نتیجے میں اُس کی ایک آنکھ کو چوٹ آئی ہے۔

شکایت کنندہ کے مطابق دارلعلوم کے مولودی ریاض احمد نے اُن کے بیٹے کو کھانڈرس نہ پہننے پر زد کوپ کیا جس وجہ سے اُس کی ایک آنکھ کو گہری چوٹ آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مولوی ریاض احمد کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 164/2022زیر دفعات 323,341 آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔

a3w
a3w