حیدرآباد

راجندر نگر سے مجلس امیدوار کا اعلان

صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے باضابطہ طور پر حلقہ اسمبلی راجندر نگر سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

حیدرآباد: صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے باضابطہ طور پر حلقہ اسمبلی راجندر نگر سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
کانگریس اور آر ایس ایس کومسلم قیادت برداشت نہیں: اسد اویسی
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹوئٹ کرکے بی روی یادو کی امیدواری کا اعلان کیا۔

لنگر ہاؤس ڈویژن سے اے آئی ایم آئی ایم کی نمائندگی کرنے والے سابق کارپوریٹر بی روی یادو تلنگانہ اسمبلی کے آئندہ انتخابات حصہ لیں گے۔

وہ 22 سال سے پارٹی کارکن کے طور پر کام‌کررہے ہیں۔ ابھی تک بہادر پورہ سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔