آندھراپردیش

تروپتی میں ایک بار پھر بم کی دھمکی دینے والا ای میل موصول ہونے سے سنسنی

ان اطلاعات کے بعد پولیس نے فوری طور پر چوکس ہوکر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ نہ صرف اہم شخصیات کے گھروں بلکہ تروپتی کے کئی مقامات پر بھی ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ سرچ آپریشن کیا گیا تھا

حیدرآباد: اے پی کے تروپتی میں ایک بار پھر بم کی دھمکی دینے والا ای میل موصول ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ ای میل میں یہاں تک خبردار کیا گیا کہ اسکان مذہبی ادارہ میں بھی بم نصب کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
25پروازوں میں بم کی اطلاع
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

اس ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ مجموعی طور پر تین مقامات پر آئی ای ڈیز رکھی گئی ہیں۔ اس کے بعد صبح سے ہی تروپتی میں بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو بھی اسی طرح کے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئے تھے۔ تمل ناڈو کے چند اہم شخصیات کے مکانات کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر ابابو نائیڈو اور سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی رہائش گاہوں کو بھی بم کی دھمکی والے کالس ملے تھے۔

ان اطلاعات کے بعد پولیس نے فوری طور پر چوکس ہوکر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ نہ صرف اہم شخصیات کے گھروں بلکہ تروپتی کے کئی مقامات پر بھی ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ سرچ آپریشن کیا گیا تھا

تاہم کسی بھی قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد نہ ہونے پر سب نے راحت کی سانس لی تھی تاہم اب ایک بار پھر بم کی دھمکی آمیز ای میل ملنے سے تروپتی میں ہلچل مچ گئی ہے۔