مشرق وسطیٰ

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں اسلامی کانفرنس کو منظوری دے دی

کانفرنس کے ذریعہ دنیا کا اسلام کی وسطیت اور اعتدال کا پیغام دیا جائے گا اس کے علاوہ مسلم امہ کے درمیان الفت و محبت اور یکجہتی کے تعلق کو فروغ دیا جائے گا۔

مکہ مکرمہ: خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
سعودی عرب کے لیڈی اسکاوٹس مکہ معظمہ میں عازمین حج کی خدمت میں مصروف
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش

 وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد کے تحت اسلامی کانفرنس کا انعقاد 13 اور 14 اگست (26 ، 27 محرم) کو ہوگا جس میں 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیان کرام اور اسلامی محققین شریک ہوں گے۔

اس دو روزہ کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے جن میں شرکا وسطیت، غلو، رواداری اور باہم برداشت کے علاوہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شرکا کا تعلق مختلف ممالک کی اسلامی وزارتوں کے علاوہ مکاتب فکر اور دار الافتا کے علاوہ یونیورسٹیز سے ہوگا۔

کانفرنس کے ذریعہ دنیا کا اسلام کی وسطیت اور اعتدال کا پیغام دیا جائے گا اس کے علاوہ مسلم امہ کے درمیان الفت و محبت اور یکجہتی کے تعلق کو فروغ دیا جائے گا۔ کانفرنس ایک مقصد مختلف ممالک کے علما اور مفتیان کے علاوہ مکاتب فکر اور محققین کے درمیان ربط قائم کرنا بھی ہے۔

a3w
a3w