ایشیاء

شیخ حسینہ کے خلاف دوسرا کیس درج

کیس کے دیگر ملزمین میں شیخ حسینہ کی کابینہ کے سینئر وزراء‘ سابق وزیرداخلہ اسدالزماں خان‘ سابق وزیرقانون انیس الحق کے علاوہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس شاہدالحق‘ سابق ڈائرکٹرجنرل ریاپڈایکشن بٹالین بے نظیراحمد شامل ہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے سابق وزراء کے خلاف چہارشنبہ کے دن جبری گمشدگی کا کیس درج ہوا۔ 2015ء میں ایک وکیل کے اغوا کے الزام میں یہ معاملہ درج ہوا۔ 76 سالہ شیخ حسینہ کے خلاف یہ دوسرا کیس ہے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

 جبری گمشدگی کاشکار ہونے والے سپریم کورٹ کے وکیل سہیل رانا نے کیس درج کرایا۔ اخبارڈیلی نے یہ اطلاع دی۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ فرزانہ شکیلاسوموچودھری نے حکم دیاکہ الزامات کو کیس کے طور پر قبول کیاجائے۔

کیس کے دیگر ملزمین میں شیخ حسینہ کی کابینہ کے سینئر وزراء‘ سابق وزیرداخلہ اسدالزماں خان‘ سابق وزیرقانون انیس الحق کے علاوہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس شاہدالحق‘ سابق ڈائرکٹرجنرل ریاپڈایکشن بٹالین بے نظیراحمد شامل ہیں۔

 منگل کے دن شیخ حسینہ اور دیگر6افراد کے خلاف قتل کا کیس درج ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ کی پُرتشدد جھڑپوں کے دوران ایک کرانہ دکان کے مالک کی موت کے سلسلہ میں یہ معاملہ درج ہوا تھا۔