حیدرآباد

راجہ سنگھ کو سٹی پولیس کی ایک اور نوٹس

راجہ سنگھ نے جو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے تھے، چند روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے، فیس بک کے ایک پوسٹ پر متنازعہ انداز میں رائے دی تھی جس کی وجہ سے منگل ہاٹ پولیس نے منگل کی شب انہیں نوٹس جاری کی۔

حیدرآباد: بی جے پی سے معطل متنازعہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو پولیس کی جانب سے ایک اور نوٹس جاری کی گئی۔ راجہ سنگھ پر فیس بک پر کئے گئے ایک پوسٹ پر متنازعہ جواب (کمنٹ) پر یہ  نوٹس جاری کی گئی۔

 راجہ سنگھ نے جو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے تھے، چند روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے، فیس بک کے ایک پوسٹ پر متنازعہ انداز میں رائے دی تھی جس کی وجہ سے منگل ہاٹ پولیس نے منگل کی شب انہیں نوٹس جاری کی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ راجہ سنگھ نے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مخصوص مذہب کے خلاف متنازعہ بیان دیتے ہوئے رہائی کے وقت عدالت کی جانب سے دی گئی ہدایات کو نظر انداز کردیا ہے۔ راجہ سنگھ سے اندرون دو یوم نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی گئی۔