کونو میں ایک اور چیتے کی موت
شیوپور: مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں واقع کونو نیشنل پارک میں ادے نامی چیتے کی آج موت ہوگئی۔ گزشتہ ماہ نیشنل پارک میں ایک مادہ چیتے کی موت ہوئی تھی۔
شیوپور: مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں واقع کونو نیشنل پارک میں ادے نامی چیتے کی آج موت ہوگئی۔ گزشتہ ماہ نیشنل پارک میں ایک مادہ چیتے کی موت ہوئی تھی۔
ادے نامی نر چیتے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ایک سینئر افسر جے ایس چوہان نے بتایا کہ آج صبح اچانک اس کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی۔
اس کے بعد جنگلی حیات کے ماہرین نے بھی ان کی صحت کا معائنہ کیا۔ اس کا علاج بھی کیا گیا لیکن دوپہر کو اس کی موت ہو گئی۔
اس چیتے کی عمر تقریباً چھ سال بتائی گئی ہے۔ اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ماہ تقریباً پانچ سال کی ایک مادہ چیتا مر گئی تھی۔ اسے گردے کا انفیکشن تھا۔
ملک میں چیتا تقریباً سات دہائیاں قبل معدوم ہو گئے تھے۔
ان کی بحالی کے ایک پرجوش منصوبے کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ سال 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اپنی سالگرہ کے موقع پر کونو نیشنل پارک کا دورہ کیا اور نمیبیا سے لائے گئے آٹھ چیتوں کو پارک میں چھوڑا گیا تھا۔
اس کے بعد فروری کے مہینے میں جنوبی افریقہ سے 12 چیتوں کو لاکر چھوڑے گئے۔ اس طرح ملک میں چیتوں کو آباد کرنے کے لیے کونو نیشنل پارک میں کل 20 چیتا لائے گئے، جن میں سے دو کی موت ہوچکی ہے۔
تاہم 29 مارچ کو ایک مادہ چیتا نے بھی چار بچوں کو جنم دیا ہے۔
ریاستی محکمہ جنگلات کے علاوہ مرکزی سطح پر ماہرین کی ایک ٹیم بھی ملک میں چیتوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے اس پروجیکٹ کے نفاذ کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
چیتوں کے ہر قدم پر نظر رکھنے کے لیے جدید آلات کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔