حیدرآباد

مسلم مخالف موقف نے بی جے پی کو جیت دلائی: اسداویسی (ویڈیو)

صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مجلس کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے منگل کے دن لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مجلس کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے منگل کے دن لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

انہوں نے زور دے کر کہاکہ بی جے پی کی انتخابی کامیابی بڑی حد تک اس کے ہندو توا اور مسلم مخالف موقف پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اپوزیشن جماعتوں سے کہناچاہوں گا کہ یہ تمہاری جیت نہیں ہے بلکہ اکثریت پسندی کی جیت ہے۔

ہر کسی کو غور کرناچاہئے‘ محاسبہ کرناچاہئے۔ دیگر پسماندہ طبقات اوراعلی ذاتوں کو زیادہ نمائندگی کیوں مل رہی ہے جبکہ مسلمان نظرانداز ہورہے ہیں؟ کیا ہم صرف یہاں آپ کو ووٹ دینے کے لیے ہیں‘ منتخب ہونے کے لیے نہیں۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہے حالانکہ ملک میں قابل لحاظ مسلم آبادی ہونے کے باوجود صرف 4 فیصد مسلم نمائندے جیت کر ایوان میں پہنچے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے درکنار گروپس کے لیے تشویش ظاہرکی۔ انہوں نے بی جے پی کے تحت ملک کے مستقبل پر سوال اٹھایا۔