بھارت

صدر جمہوریہ کو رام مندر پران پرتشٹھا میں مدعو نہ کیا جانا دلت، پسماندہ و قبائل ذات کی توہین: راہول گاندھی

رام مندر پران پرتشٹھا میں دلت، پسماندہ یہاں تک کہ ملک کی صدر جمہوریہ تک کو مدعو نہ کیا جانا دلت ،پسماندہ و قبائل ذات کی توہین ہے جبکہ اڈانی امبانی و ابھتابھ بچّن کو مدعو کر کے مودی نے یہ پیغام دیا کہ ملک کے 73 فیصد عوام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ 

پرتاپ گڑھ: رام مندر پران پرتشٹھا میں دلت، پسماندہ یہاں تک کہ ملک کی صدر جمہوریہ تک کو مدعو نہ کیا جانا دلت ،پسماندہ و قبائل ذات کی توہین ہے جبکہ اڈانی امبانی و ابھتابھ بچّن کو مدعو کر کے مودی نے یہ پیغام دیا کہ ملک کے 73 فیصد عوام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن

کانگریس کے سابق قومی صدر راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران پیر کو یہاں رام پور خاص اسمبلی حلقے کے لال گنج اندرہ چوک پر عوامی ہجوم کو خطاب کرتے ہوئے ان تاثرات کا اظہار کیا ۔

راہول گاندھی نے مودی حکومت پر ملک کے 73فیصد عوام دلت، پسماندہ و قبائل ذات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں درکنار کر سرمائے داروں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ مودی کسانوں کی جیب کاٹ کر امیروں کی جیب بھر رہے ہیں۔ مذہب کے نام پر ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جارہا ہے۔

حکومت ملک کے نوجوانوں کو روزگار و خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہے ۔مودی کی ای ڈی و سی بی آئی وغیرہ ایجنسیاں کٹھپتلی ہیں، جس کا استعمال اپوزیشن کو دھمکانے کے لئے کیا جارہا ہے۔

راہول گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترہ لے کر ضلع ہیڈکواٹر شہر ہوتے ہوئے لال گنج پہونچے، جہاں راستہ میں کانگریس کارکنان نے ان کا استقبال کیا، وہیں اس موقع پر راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری، ممبر اسمبلی مونا و کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی موجود رہے۔

a3w
a3w