تلنگانہ

ویڈیو: آپ کوئی بھی بٹن دبائیں، بی جے پی ہی جیتے گی، ڈی اروند کے بیان پر تنازعہ

اس ویڈیو میں اروند کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کوئی بھی بٹن دبائیں، بی جے پی ہی جیتے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ آخر کار راز آشکار ہوچکا ہے۔

نئی دہلی:  کانگریس نے جمعرات کے روز بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ زعفرانی جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

اس ویڈیو میں اروند کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کوئی بھی بٹن دبائیں، بی جے پی ہی جیتے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ آخر کار راز آشکار ہوچکا ہے۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1694193335827931307

انہوں نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جس کے ساتھ نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ اروند کاویڈیو منسلک تھا۔ اس ویڈیو میں جو منگل کے روز نظام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے تعلق رکھتا ہے،اروند کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اگر آپ اپنا ووٹ نوٹا کو بھی دیں، تب بھی میں ہی جیتوں گا۔

اگر آپ کار (بی آر ایس) کو ووٹ دیں تب بھی میں ہی جیتوں گا۔اگر آپ ہاتھ (کانگریس) کو ووٹ دیں تب بھی کمل(بی جے پی) ہی جیتے گی۔اپنے حلقہ نظام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اُن کا یہ ریمارک ”آئے گا تو مودی ہی“ پر  کانگریس اور تلنگانہ میں حکمراں بی آر ایس نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

اروند نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہوں نے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو شکست دی ہے۔