حیدرآباد

حیدرآباد:پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم۔کئی گاڑیاں ضبط

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شب پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
پولیس کی تلاشی مہم: عوام بھاری رقم کے ساتھ بازار جانے سے خوف زدہ
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح

ڈی سی پی ساوتھ ویسٹ سی ایچ روپیش کی نگرانی میں شنکرنگر، پدمانگراوردیگر علاقوں میں یہ مہم چلائی گئی جس میں 200ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔

اس مہم کا آغاز 5بجے شام ہوا جو شام 7بجے تک جاری رہی۔اس مہم کے دوران نامناسب دستاویزات پر 57ٹووہیلرس، 7تری وہیلرس کو ضبط کیاگیا۔

ساتھ ہی پولیس نے 164شراب کی بوتلوں کو بھی ضبط کرتے ہوئے شراب کی دو دکانات کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے کہاکہ ریاست میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

پولیس نے اسی کے پیش نظر عوام میں بھروسہ پیداکرنے کیلئے یہ مہم چلائی۔ڈی سی پی روپیش نے شہریوں سے خواہش کی کہ ضابطہ اخلاق کے پیش نظر گاڑیوں میں 50ہزارروپئے سے زائد رقم نہ لے جائیں۔

انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ غیر سماجی سرگرمیوں اور جرائم کی وارداتوں سے دوررہیں۔انہوں نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ تک اسی طرح کی مہم مختلف مقامات پر چلائی جائے گی۔