اے پی میں دسویں جماعت کی طالبہ کی کلاس روم میں خودکشی
جب وہ کافی دیر تک واپس نہیں آئی تو اس کی ساتھی طالبات دیکھنے گئیں اور اسے کمرے کے پنکھے سے دوپٹے کے ذریعہ لٹکا ہوا پایا۔ پرنسپل گنگا بھوانی اور دیگر اساتذہ فوری طور پر کاویا کو نیچے اتار کر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی موت ہوچکی ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع ایلورو کے جنگاریڈی گوڑم میں ایک اسکول کی کلاس روم میں دسویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی ہے۔
اس طالبہ کی شناخت پی کاویا کے طورپر کی گئی ہے جوجوناواری گوڈم سے تعلق رکھتی تھی او رگروکل اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔
یہ افسوسناک واقعہ کل دوپہر کھانے کے وقفہ کے دوران پیش آیا۔ لنچ کے وقت جب تمام طلباء کچن کی طرف جا رہے تھے، کاویا اپنی پلیٹ لینے کے بہانے واپس کلاس روم میں چلی گئی۔
جب وہ کافی دیر تک واپس نہیں آئی تو اس کی ساتھی طالبات دیکھنے گئیں اور اسے کمرے کے پنکھے سے دوپٹے کے ذریعہ لٹکا ہوا پایا۔ پرنسپل گنگا بھوانی اور دیگر اساتذہ فوری طور پر کاویا کو نیچے اتار کر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی موت ہوچکی ہے۔
پرنسپل نے بتایا کہ لنچ کے وقت جب بچے کھانے کے لئے جا رہے تھے اور اسٹاف بھی متصل کمرے میں لنچ کر رہا تھا، اس دوران بچوں نے زور سے چیخنا شروع کر دیا، جس کے بعد وہ لٹکی ہوئی پائی گئی۔
سیکورٹی گارڈ کی مدد سے اسے فوری طور پر نیچے اتارا گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا ہے اور طلباء سے بات چیت کر کے خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔