جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

ممبئی جارہی بس کھائی میں گری، بارہ افراد ہلاک

مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پونے: مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

رائے گڑھ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سومناتھ گھارگے نے آج یہاں بتایا کہ یہ واقعہ شنگروبا مندر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک نجی بس جس میں تقریباً 45 مسافر سوار تھے گہری کھائی میں گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ زخمیوں کا کھوپولی کے دیہی اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکرز گروپ، آئی آر بی کی ٹیمیں متاثرین کو امدادی کام فراہم کر رہی ہیں اور نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں سوار مسافر پونے میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد گورے گاؤں ممبئی واپس آرہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ 15 سے زائد مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حادثے میں بارہ سے زائد مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w