پولیس نے شرمیلا کو زبردستی اسپتال منتقل کردیا
شہرحیدرآباد کے لوٹس پاونڈ علاقہ میں واقع شرمیلا کے مکان کے قریب لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچی جہاں اس نے شرمیلا کی بگڑتی ہوئی صحت کی بنیاد پر ان کو زبردستی طورپر وہاں سے اسپتال منتقل کردیا۔

حیدرآباد: پولیس نے وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کی بھوک ہڑتال کو ختم کرواتے ہوئے زبردستی طورپران کو اسپتال منتقل کردیاجہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
پولیس کی بھاری تعداد کل نصف شب کے بعد شہرحیدرآباد کے لوٹس پاونڈ علاقہ میں واقع شرمیلا کے مکان کے قریب لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچی جہاں اس نے شرمیلا کی بگڑتی ہوئی صحت کی بنیاد پر ان کو زبردستی طورپر وہاں سے اسپتال منتقل کردیا۔
اس موقع پر وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے لیڈروں اورکارکنوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی۔اس موقع پر پولیس نے پارٹی کارکنوں کے لیڈروں اور کارکنوں کی مزاحمت کو ناکام بناتے ہوئے شرمیلا کو اسپتال منتقل کرنے کو یقینی بنایاتاہم شرمیلا علاج کروانے سے انکارکررہی ہیں۔
قبل ازیں پولیس نے میڈیا کو بھی وہاں سے ہٹادیا۔شرمیلا، ان کو یاترا کی اجازت دینے کامطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کررہی تھیں۔وہ اپنی اس غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے موقع پرپانی بھی نہیں پی رہی تھیں، ان کا بلڈ پریشر اور گلوکوز کی سطح میں گراوٹ ہوگئی تھی اور ان کی صحت خراب ہورہی تھی۔